ملک عمران امجد ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ٹریفک حادثہ میں شہری کو جانبحق کرنے اور متعدد افراد کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم نے تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوسٹر کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں کوسٹر کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
