BBC Urdu TV

ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ پاس،عوام پر بجلی بن کر گرا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ پاس،عوام پر بجلی بن کر گرا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

آئی ایم ایف ملکی خود مختاری کیلئے خطرہ،پیچھا چھڑانے کی ضرورت ہے:چیئرمین
پاکستان کی برآمدات 32ارب ڈالر جبکہ بنگلہ دیش کی60ارب ڈالرتک پہنچ گئی ہیں:گفتگو
ملکی معیشت ڈانواں ڈول ہونے کے باوجود حکمران طبقہ کی عیاشیاں برقرار رہیں:اظہار خیال

حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے عام عوام پر دباؤ بڑھا نے کی کوششوں میں مگن ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی معاشی مسائل پر میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین بجٹ پاس ہوکر عوام پر بجلی بن کر گرا ہے،آئی ایم ایف نہ صرف ملکی خود مختاری کیلئے خطرہ ہے اگر حکومت نے ہو ش کے ناخن نہ لئے تو وہ سب کچھ گنوا بیٹھیں گے،گزشتہ دس برس کے دوران ملکی برآمدات 25ارب ڈالر سے بڑھ کر صرف 31ارب ڈالر تک پہنچی ہیں جبکہ اس دوران بنگلہ دیش کی برآمدات 32ارب ڈالر سے بڑھ کر تقریباً60ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،ان حالات میں جب ملک میں معاشی نمو کے دو اہم محرکات سرمایہ کاری اور برآمدات جمود کا شکار ہیں اور افراط زر کی شرح بلند تر ہے،حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے اخراجات کو کم کرے مگر ستم ظریفی تویہ ہے کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے عام عوام پر دباؤ بڑھا کر آگے بڑھنے کی کوشش کررہی ہے جس کی وجہ سے معاشی حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بگڑتے جارہے ہیں،ایسے حالات میں جب ملکی معیشت ڈانواں ڈول ہے اور قرضوں پر کام چل رہا ہے تو ترقیاتی اخراجات کیلئے حالیہ بجٹ میں 3792ارب روپے رکھے گئے ہیں جوکہ زمینی حقائق سے نظریں چرانے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ کے نافذ العمل ہونے کے بعد یہ بات کس طور بھی پوشیدہ نہیں رہی کہ اس سے نہ صرف مہنگائی مزید بڑھے گی بلکہ کم آمدنی والا طبقہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ شاہانہ طرز حکمرانی کو بدلتے ہوئے قوم کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے ورنہ عوام میں جو حکومت کے خلاف جو لاوہ پک رہا ہے اگر وہ پھٹ گیا تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں رہ پائے گا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ معاشی بدحالی اور قرضوں کی شرح میں اضافے کی بنیادی وجہ حکمران طبقہ کی نااہلی و بدنیتی ہے اگر یہ لوگ خلو ص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے آگے بڑھیں تو بہت سارے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

Exit mobile version