BBC Urdu TV

ملکی امن داؤ پر لگانے والے شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ملکی امن داؤ پر لگانے والے شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

امریکہ سمیت دنیا کے35سے زائد ممالک میں فوجی عدالتیں کام کررہی ہیں:چیئرمین
انصاف کی یکساں فراہمی میں فوجی عدالتوں کے قیام اور فیصلوں میں کوئی قباحت نہیں:گفتگو
سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے حکومت و اپوزیشن آپس کے اختلافات کو مل بیٹھ کر حل کریں
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی فوجی عدالتوں کے قیام اور فیصلوں پر خصوصی گفتگو
( )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملکی امن داؤ پر لگانے اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ِ،ملک میں قانون و انصاف کی یکساں فراہمی کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے،شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے میں فوجی عدالتوں کے قیام اور فیصلوں میں کوئی قباحت نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت کے دوراقتدار سمیت مختلف ادوار میں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل ہوئے ا ورامریکہ سمیت 35سے زائد ممالک میں فوجی عدالتیں کام کررہی ہیں،یہ بات ملحوظ رہنی چاہئے کہ آئینی و قانونی نظام دنیا بھر میں الگ الگ سہی مگر ملکوں کے امن و ترقی میں اہم کردار اپنے اپنے قوانین کی پاسداری کا ہے، ہمیں مل بیٹھ کر اپنے قوانین کی بالادستی اور اپنے اداروں کا احترام یقینی بنانا ہوگاکیونکہ جب تک اداروں کیخلاف محاذ آرائی کاماحول برقرار رہے گا تب تک نا صرف ملکی امن و امان کو لاحق خطرات بڑھتے رہیں گے بلکہ اس سے ملکی ترقی میں حائل رکاؤٹیں کم ہونے کی بجائے مزید بڑھتی رہیں گی۔ان خیالات کا اظہار فوجی عدالتوں کے قیام اور فیصلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جلد انصاف کی فراہمی کو ممکن بنانے کی ضرورت ہے چاہے وہ فوجی عدالتوں سے ہو یا سول سے اس پر اعتراض بلا جواز ہے،اگر تحریک انصاف کی قیادت کو نومئی کے مجرموں کے فیصلوں پر اعتراض ہے تواُن کے پاس اپیل کا حق بھی موجود ہے جس میں وہ اپنی بے گناہی کے ثبوت پیش کرسکتے ہیں اس طرح فوج مخالف پروپیگنڈہ ملکی دشمنی کے مترادف ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ان کا ساتھ دینے کی بجائے ملکی ترقی و قومی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکومت و اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ سیاسی اختلافات کو مل بیٹھ کر حل کریں کیونکہ ان اختلافات کی وجہ سے جہاں امن و امان کو لاحق خطرات بڑھتے جارہے ہیں وہاں ملکی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
28-12-2024

Exit mobile version