ملتان کا ملک کے آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر لمحہ فکریہ ہے:سید راشد حسین بخاری
تعلیمی ادارے،پارک تو بند کرائے گئے ہیں مگر تھل جیپ ریلی 4روز تک جاری رہی:گفتگو
فضائی آلودگی کی کمی کیلئے وہ اقدامات نہیں کئے جارہے جو کرنے کی ضرورت ہے:نائب صدر
ملک میں شجرکاری مہم تو زور و شور کے ساتھ چلائی جاتی ہے مگر پودوں کی آبیاری پر توجہ نہیں دی جاتی
نائب صدرمستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کا فضائی آلودگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ملتان کا ملک کے آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر لمحہ فکریہ ہے کہ سرسبز و شاداب اور آم کے باغات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے شہر اب آلودہ ترین شہربن چکا ہے،سموگ کی وجہ سے سکول،پارک،مارکیٹیں بند اور أرٹس کونسل میں ہونے والا ادبی فیسٹیول بھی منسوخ کردیا گیا ہے مگر تھل کے صحرا میں جاری چار روزہ جیپ ریلی کو بند نہیں کرایا گیا یہ حکومت کی ناقص حکمت عملی نہیں تو اور کیا ہے،ایک طرف پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھتی جارہی ہے تو دوسری جانب صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں وبائی امراض کی ادویات کا بھی فقدان سننے میں آرہا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار فضائی آلودگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک نے فضائی آلودگی میں کمی کے حوالے سے ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے اس پر قابو پالیا ہے مگر اس حوالے سے پاکستان میں ایسا کچھ نہیں کیا جارہا جسے دیکھ کر یہ کہا جاسکے کہ آنے والے سالوں میں آلودگی میں کمی واقع ہوگی بلکہ مزید بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان میں شجر کاری مہم تو زور و شور کے ساتھ چلائی جاتی ہے مگر لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال اس لحاظ سے نہیں کی جاتی جس طرح کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے پودے پروان چڑھنے کی بجائے گل سڑ جاتے ہیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
10-11-2024
