BBC Urdu TV

ملاقاتوں پر پابندی نہ ہٹائی تو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرینگے۔شیر افضل مروت

ملاقاتوں پر پابندی نہ ہٹائی تو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرینگے۔شیر افضل مروت

پنجاب حکومت نے 2 سال میں عوام پر بہت زیادہ ظلم ڈھائے ہیں۔ شیر افضل مروت کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ملاقاتوں پر سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج کی کال دیں گے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔شیر افضل مروت نے کہا کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر ورکرز کا ردِ عمل ان کا حق ہے۔انہوں نے  کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے 2 سال میں عوام پر بہت زیادہ ظلم ڈھائے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ عدالت کے حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا، حیرت کی بات ہے کہ عدالت ملاقات کی اجازت دیتی ہے اور جیل حکام نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی چوری میں الیکشن کمیشن ملوث ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرنے دینا ثبوت ہے کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں۔

Exit mobile version