مقید ذہن کے لوگ
پاکستان ان چند ایک ممالک میں سے ھے جہاں کے لوگوں کے ذہن مقید ھیں۔ طرز زندگی شاہانہ تو ہوسکتا ھے مگر ذہن ایک بند کویں کی طرح ہیں ان میں بہت ہی قلیل مقدار ایسے لوگوں کی بھی ہے جو کھلا آزاد محققانہ و مشاہدانہ عمل پر یقین رکھتے ھوئے زمینی و آسمانی حقائق کے حق میں رہتے ہیں انہیں نعروں جلسوں جلوسوں سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ جلسوں میں مداری کھیل رچاتے ہیں اور تمام تماشبین کو نچاتے ہیں۔ یہ قلیل لوگ انتہائی سنجیدہ اور غور و فکر رکھنے والے ہیں یہ دلبردشتہ ہیں ایسی اکثریت لوگوں پر جو نہ سوچتے ھے نہ سمجھتے صرف جذبات پر ہی ہر فیصلے کرگزرتے ھیں ان کی انہی نادانیوں کے سبب ملک بار ہا بار نقصانات سے دوچار ہوتا چلا آرھا ھے جب تک یہ اکثریتی لوگ اپنا ذہن بند کوزے سے آزاد نہیں کریں گے اس وقت تک یہ حقیقی آزادی ترقی و کامرانی نہیں پاسکتے ان اکثریتی لوگوں کو اپنا شعور بیدار کرنا ھوگا اپنے لیئے اور اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے شائد کوئی سمجھ لے میری بات ۔۔۔۔
دعاؤں کا طالب جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی!!
تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی
