معروف کاروباری و سماجی شخصیت ایگزیکٹو ممبر مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان چوہدری تنویر آرائیں سے سماجی رہنما عاصم آرائیں جہلمی کی ملاقات
ملاقات میں عاصم آرائیں نے مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلی عبدالمجید آرائیں اور دیگر مرکزی عہدے داران سمیت ایگزیکٹو ممبران کی جانب سے کیے گئے فلاحی کاموں کی تعریف کی
ملاقات میں عاصم آرائیں نے چوہدری تنویر آرائیں کو سندھ کی ثقافت سندھی اجرت پہنائی
کراچی(رپورٹ:چوہدری عاصم آرائیں)
خانپور سے تعلق رکھنے والے کراچی میں مقیم معروف کاروباری و سماجی شخصیت ایگزیکٹو ممبر مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان چوہدری تنویر آرائیں سے ان کے آفس کراچی کے علاقے جوڑیا بازار میں انفارمیشن سیکرٹری جہلم چکوال سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان عاصم آرائیں جہلمی نے ملاقات کی، اس ملاقات میں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان یوتھ ونگ سندھ کے نائب صدر حمزہ چوہدری تنویر آرائیں بھی موجود تھے عاصم آرائیں نے چوہدری تنویر آرائیں کو سندھ کی ثقافت سندھی اجرک پہنائی، عاصم آرائیں نے سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبدالمجید آرائیں اور دیگر مرکزی عہدے داران سمیت ایگزیکٹو ممبر مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان چوہدری تنویر آرائیں کی جانب سے برادری سمیت دیگر کے لیے کراچی سمیت ملک بھر میں کیے گئے فلاحی کاموں کو خوب سرایا، ایگزیکٹو ممبرچوہدری تنویر آرائیں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آپ کو برادری کا ایک چھوٹا سا کارکن سمجھتا ہوں چوہدری تنویر آرائیں نے فلاحی کاموں میں
عاصم آرائیں جہلمی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، عاصم آرائیں جہلمی نے ایگزیکٹو ممبر مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان چوہدری تنویر آرائیں کی جانب سے فلاحی کاموں میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا
