BBC Urdu TV

معروف امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے خود کشی کرلی

معروف امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے لاس اینجلس میں خودکشی کرلی۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کورونر آفس نے تصدیق کی کہ فرانسسکو سان مارٹن نے 16 جنوری کو لاس اینجلس میں اپنے گھر میں خودکشی کی ہے، امریکی اداکار کی موت کی خبر نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی ہے۔

فرانسسکو سان مارٹن نے اپنے کیریئر کا آغاز بچوں کے تھیٹر میں اداکاری سے کیا تھا، اُنہوں نے نوعمری میں میڈرڈ میں ماڈلنگ اور اداکاری کی کلاسز لیں اور گریجویشن کے بعد اسپین میں اسٹیج، ٹی وی اور فلمی پروڈکشن میں نظر آئے۔

واضح رہے کہ 39 سالہ فرانسسکو سان مارٹن نے مشہور ٹی وی ڈرامہ ’ڈیز آف اوور لائف‘میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔

Exit mobile version