BBC Urdu TV

معاشی مسائل اور تعلیمی سہولیات کا فقدان ناخواندگی میں اضافے کی وجہ:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

معاشی مسائل اور تعلیمی سہولیات کا فقدان ناخواندگی میں اضافے کی وجہ:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں،تعلیم سب کیلئے کا نعرہ کیسے پورا ہوگا:گفتگو

شرح خواندگی بڑھانے کیلئے تعلیمی بجٹ میں اضافہ اور ضرورت مند بچوں کیلئے وظائف مقرر کیے جائیں:چیئرمین

ملک میں تعلیمی ترقی کے دعوے اور وعدے تو ہر دور اقتدار میں ہوتے آرہے ہیں مگر ان پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوپایا

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی 8 ستمبر عالمی یوم خواندگی اور پاکستان میں شعبہ تعلیم کو درپیش مسائل پر گفتگو

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے 8 ستمبر عالمی یوم خواندگی پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مسائل میں اضافہ اور تعلیمی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے نہ صرف ملک میں ناخواندگی کی شرح بڑھتی جارہی ہے بلکہ تعلیم سب کے لئے کا نعرہ بھی آج تک پورا نہیں ہوپایا،دنیا بھر میں تعلیمی انقلاب کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن پاکستان میں شرح خواندگی معمولی اضافے سے 62.4 فیصد سے صرف 62.8 اعشاریہ تک پہنچی ہے جبکہ دو کروڑ 60لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، تمام صوبوں میں سندھ دوسرے نمبر پر جہاں سب سے زیادہ 44 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں ان میں خواتین کی شرح 37 فیصد اور مردوں کی شرح 27 فیصد ہے،تعلیمی ترقی اور شرح خواندگی میں اضافے کے دعوے تو ہر دور اقتدار میں ہوتے آرہے ہیں مگر وہ آج تک پورے نہیں ہوپائے ستم ظریفی تو یہ ہے کہ تعلیم کو مطلوبہ بجٹ بھی فراہم نہیں کیا جارہا جس کے باعث ملک میں گھوسٹ سکولوں کی تعداد میں اور اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،حکومت اگر حقیقی معنوں میں پڑھا لکھا پاکستان کے خواب شرمندہ تعبیر بنانا چاہتی ہے تو اس کے لئے تعلیم کے سالانہ بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی اور ضرورت مند بچوں کے لیے ماہانہ وظائف مقرر کرے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑے بڑے لوگ سرکاری سکولوں سے ہی پڑھتے ہیں مگر ہمارے ہاں سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات ہی موجود نہیں،البتہ مڈل کلاس یا اپر کلاس اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم دلوا رہی ہے جس میں حکومتوں کا کوئی کردار نہیں ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ زبانی کلامی باتوں اور دعووں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے سے ہوگا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
07-09-2024

Exit mobile version