معاشی صورتحال بہتر نہیں بلکہ مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت و اپوزیشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر آگے بڑھنے ہوگا:گفتگو
حکومت بیرون ممالک سرمایہ کاروں کو دعوت دینے کے ساتھ قومی سرمایہ کاروں کا بھی اعتماد بحال کرے:چیئرمین
کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے ماضی کے دوست ممالک آج ہم سے دور ہوتے جارہے ہیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے:اظہار خیال
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ معاشی صورتحال بہتر نہیں مسلسل خراب ہورہی ہے،ملک و قوم کو درپیش معاشی مسائل کے حل کیلئے حکومت و اپوزیشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر آگے بڑھنے ہوگا،اتحادی حکومت بیرون ممالک سرمایہ کاروں کو دعوت دینے کے ساتھ قومی سرمایہ کاروں کا بھی اعتماد بحال کرے تاکہ وہ جو کاروبار کے عدم تحفظ اور ٹیکسسز میں اضافے کی وجہ سے بیرون ممالک جانے پر مجبور ہیں وہ اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرسکیں،ملک میں بڑھتے ہوئے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے متبادل ذرائع استعمال کرنے کے ساتھ اہل و ماہر افراد کو اعلی عہدوں پر تعینات کیا جائے تاکہ وہ اپنی خدا داد صلاحیتوں کی بدولت توانائی بحران کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے خارجہ پالیسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج نوبت اس نہج تک آن پہنچی ہے کہ ماضی کے دوست ممالک ہم سے دور ہوتے جارہے ہیں اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان ملک اور قوم کی بدقسمتی یہ ہے کہ ان پر بدنیت اور فاسد حکمرانوں کا قبضہ چلا آرہا ہے جس کی وجہ سے حالات ٹھیک ہونے کی بجائے خراب ہوتے چلے جارہے ہیں
