BBC Urdu TV

معاشرے کی برائیوں اور نوجوانوں کی اصلاح کیلئے پر عزم ہیں۔اقبال حیدری

معاشرے کی برائیوں اور نوجوانوں کی اصلاح کیلئے پر عزم ہیں۔اقبال حیدری

قومی امن جرگہ نے منشیات،فحاشی کیخلاف آگاہی مہم،کھیلوں کے فروغ اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا۔اظہر علی شاہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قومی امن جرگہ بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی (رجسٹرڈ حکومت خیبر پختونخوا) کا مشترکہ اہم اجلاس صوبائی چیئرمین مولانامحمداقبال شاہ حیدری کی زیر صدارت گلبہار میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری سید اظہرعلی شاہ، وائس چیئرمین حاجی فضل مقیم، وائس چیئرمین حاجی طارق آفریدی، ضلعی چیئرمین حاجی ظاہر شاہ سلفی، جنرل سیکرٹری محمدعمرخان، سٹی چیئرمین لیاقت سالارخان مہمند، جنرل سیکرٹری حافظ محبوب شاہ حیدری دیگر عہدیداران واراکین میاں فہیم شاہ،مولوی سبحان اللہ،فہیم یوسفزئی،حاجی ظاہرگل،قاری عبدالباسط،محمد فیاض،حاجی دین محمد،صابر خان،مولوی شاہ یوسف،ملک بلال خان،وحیدگل،اسحاق خان،اسفندیار سمیت دیگر کثیر تعداد موجود تھی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اقبال شاہ حیدری نے کہا کہ معاشرے کی برائیوں اور نوجوانوں کی اصلاح کے لئے قومی امن جرگہ کے پلیٹ فارم سے امن کوششوں کو مزید تیز کیا جائیگا صوبائی جنرل سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے کہا مولانا اقبال شاہ حیدری کی قیادت میں دس سال قبل قومی امن جرگہ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس عرصے میں قومی امن جرگہ نے بین المذاھب و مسالک ہم آہنگی میں موثر کردار ادا کرنے کے علاہ منشیات ہوائی فائرنگ اور فحاشی کیخلاف آگاہی مہم چلائی جبکہ کھیلوں کے فروغ اور فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

Exit mobile version