BBC Urdu TV

مشیر کا قلمدان لیے جانے کے بعد مشعال یوسفزئی پی ٹی آئی کور کمیٹی کی ممبر بن گئیں

مشیر کا قلمدان لیے جانے کے بعد مشعال یوسفزئی پی ٹی آئی کور کمیٹی کی ممبر بن گئیں۔

بانی پی ٹی آئی نے ان پراعتماد کرکے بشریٰ بی بی کا فوکل پرسن بنایا تھا، وہ بانی کے کہنے پرچپ ہیں۔مشعال یوسفزئی

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر کا قلمدان واپس لینے کے چند روز بعد ہی مشعال یوسفزئی کو پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا ممبر بنا دیاگیا۔چند روز قبل خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مشیربرائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیاگیا تھا۔اس حوالے سے  ذرائع نے بتایا تھا کہ مشعال سے قلمدان پارٹی میں بیشتر عہدے داروں کے نالاں ہونے پر واپس لیاگیا۔تاہم اب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کی مشیر کا قلمدان واپس لینے کے چند روز بعد ہی مشعال یوسفزئی کو  پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا ممبر بنا دیاگیا۔اس حوالے سے  رہنما پی ٹی آئی مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی نے ان پراعتماد کرکے بشریٰ بی بی کا فوکل پرسن بنایا تھا،  وہ بانی کے کہنے پرچپ ہیں۔مشعال یوسفزئی نے خود پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ شوکت یوسفزئی نہ تین میں ہیں نا تیرا میں، لہٰذا انہیں جواب دینا ضروروی نہیں سمجھتی۔

Exit mobile version