BBC Urdu TV

مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق حسن کا باغی ہاؤس پشاور آمد۔

مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق حسن کا باغی ہاؤس پشاور آمد۔

صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی، سینئر رہنما صفدر خان باغی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پرتپاک استقبال کیا۔

پشاور(خصوصی نمائندہ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق حسن اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات، و فوکل پرسن اوورسیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پاکستانیز غلام مصطفیٰ ملک نے خیبرپختونخوا کے ایک روزہ دورے کے دوران صوبائی دارالحکومت پشاور آمد کی۔پشاور پہنچنے پر مسلم لیگ ق صوبائی صدر ایڈوکیٹ انتخاب خان چمکنی، سینئر رہنما صفدر خان باغی، صوبائی فنانس سیکرٹری ریاض خان، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری بلال محمد زئی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پرتپاک استقبال کیا۔مرکزی و صوبائی رہنماؤں کے اعزاز میں صوبائی صدر ایڈوکیٹ انتخاب خان چمکنی کی جانب سے پشاور کلب میں ظہرانہ دیا گیا، جہاں پشتون روایات کے مطابق صوبائی صدر اور سینئر رہنما صفدر خان باغی نے معزز مہمانوں کو پگڑی پہنائی۔ اس موقع پر صوبائی رہنماؤں ریاض احمد اور بلال محمدزئی سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔بعد ازاں مرکزی قیادت نے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی رہائش گاہ نوتھیہ قدیم پر منعقدہ پرخلوص خان کی ہائی ٹی پارٹی میں شرکت کی، جہاں خیبرپختونخوا میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے، اہم شخصیات کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سابقہ وزیر اعظم مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین کا مشن انکے دونوں بیٹوں پنجاب صنعت و تجارت صوبائی وزیر چوہدری شافعی حسین اور مرکزی سنئیر نائب صدر وفاقی وزیر برائے اورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین چیف آرگنائزر ڈاکٹر امجد کی قیادت میں پارٹی کی تنظیم سازی کو فعال کیا جائے گا اس موقع پر مسلم لیگ ق مرکزی سیکرٹری جنرل طارق حسن اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات توکل پرسن اوورسیز غلام مصطفیٰ ملک نے ملک بھر میں باقاعدہ دوروں کے ذریعے پارٹی کو منظم و فعال کرنے پر اتفاق کیا۔سینئر رہنما صفدر خان باغی اور انکے بڑے بھائی ارشد ،بڑے بیٹے سہیال خان ،محمد سدیس خان،بھتیجے الیان خان۔ راحیم خان نے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق حسن کو بطور تحفہ قرآنی آیات کریمہ پیش کیں۔ دورے میں اختر حیات سمیت معززین بھی شریک ہوئے۔مرکزی قیادت نے صوبائی صدر ایڈوکیٹ انتخاب خان چمکنی اور سینئر رہنما صفدر خان باغی کی شاندار میزبانی پر دلی شکریہ ادا کیا، جس پر میزبان رہنماؤں نے بھی ان کی آمد کو پارٹی کے لیے نیک شگون خوش آئند قرار دیتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔

Exit mobile version