مسلم لیگ ق اسلام آباد کے صدر سردار رضوان صادق کی صفدر خان باغی کی رہائشگاہ پر آمد۔
یاد رہے کہ دونوں سینئر رہنماؤں کی غیر رسمی ملاقات میں پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق اسلام آباد صدر و سابق زکوٰۃ ڈسٹرکٹ چیرمین سرادر رضوان صادق خان کی اپنے وفد کے ھمراہ مسلم لیگ ق سابق صوبائی ترجمان و جنرل سیکریٹری سنئیر رھنما صفدر خان باغی کی رہائشگاہ پر آمد۔سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے صدر سردار رضوان صادق خان ،اسلام آباد سنئیر نائب صدر زیشان خان اور وفد میں خوشحال خان ،جاوید خان کو خوش آمدید کہا۔سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے خصوص طور پر سردار رضوان صادق خان کو مسلم لیگ ق مرکزی پولٹیکل کوارڈینیشن کمیٹی کا ممبر منتخیب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور انکو چترال کی مشہور روایتی ٹوپی سر پر پہنائی اور انکے بڑے بھائی ارشد خان باغی نے سردار رضوان صادق خان اور سنئیر نائب صدر زیشان خان کو پھولوں کی مالائیں پہنائی۔مسلم لیگ ق اسلام آباد صدر سردار رضوان صادق خان اپنے وفد کے ساتھ پشاور میں نجی دورے کے دوران اچانک سنئیر رھنما صفدر خان باغی کے رہائشگاہ پر تشریف لائے۔دونوں سنئیر رہنماؤں کی غیر رسمی ملاقات میں پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی انہوں نے دوران ملاقات مشترکہ طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ھم اپنے سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی صدر قائد جناب چوہدری شجاعت حسین صاحب ، پنجاب صوبائی جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت و مزہبی امور چویدری شافع حسین اور مرکزی سنئیر نائب صدر و وفاقی وزیر برائے اورسیز و مزہبی امور جناب چوہدری سالک حسین اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر امجد کی زیر قیادت میں پارٹی کو مزید فعل کرنے میں اپنا اھم کردار ادا کرتے رہینگے اور سب کو ساتھ لیکر چلینگے۔دونوں سنئیر رہنماؤں نے کہا ھمیں اپنے مرکزی قائدین پر بھرپور اعتماد ہے اور ھم نے ھمیشہ اپنے قائد جناب چوہدری شجاعت حسین صاحب کی سیاسی بصیرت ، سوچ و فکر اور انکے نظریہ فلسفہ جمہوریت سے بہت کچھ سیکھا ہے۔انہوں نے کہا قائد چوہدری شجاعت حسین صاحب نے ھمیشہ اپنی سیاسی بصیرت اور خاصکر اپنے مثبت سوچ و نرم لہجے کی بدولت ملک بھر کی ان تمام سیاسی جماعتوں میں شامل لیڈرز چاہے وہ سیاسی حریف ہوں یا پھر حلیف سیاسی جماعتوں کے سیاسی لیڈرز انہوں نے ھمیشہ اچھا برتاؤ اور انکو عزت بخشی اور ان تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز کی مشکلات و مسائل کو حل کرنے میں بڑے حوصلے تحمل و برد باری سے انکے سیاسی نسلوں کا حل نکالا۔انہوں نے ریاست خداد پاکستان کی سالمیت و بقا اور ملک میں جمہوریت کو مضبوط و مستحکم کرنے کے لئیے لازوال خدمات سرانجام دیں ۔جسکی مثال ماضی میں نہی ملتی۔سابق صوبائی ترجمان و صوبائی جنرل سیکریٹری سنئیر رھنما صفدر خان باغی کی جانب سے صدر سردار رضوان صادق خان،سنئیر نائب صدر زیشان خان اور وفد میں شامل آئ ہوئے مہمانوں کی خدمت میں پُرتکلف ظہرانہ اور ہائی ٹی پیش کی گئ۔صدر سردار رضوان صادق خان نے سنئیر رھنما صفدر خان باغی کے بڑے بھائی ارشد خان باغی اور انکے بڑے بیٹے سہیال خان ،محمد صدیس خان،غلام حسین ،عثمان خان،نوروز خان ،ملک غفران کی جانب سے انکا پرتپاک استقبال کرنے پر اور عزت افزائی و خاصکر مہمان نوازی پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔دونوں سنئیر رھنماوں اور ملاقات میں شامل شخصیات نے خصوصی طور پر اپنے قائد چوہدری شجاعت حسین صاحب کی صحتیابی و تندرستی اور دراز عمری کے لئیے دعا کی۔
