BBC Urdu TV

مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کا انٹرنتائج کے خلاف انٹر بورڈ پر احتجاجی مظاہرہ

*مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کا انٹرنتائج کے خلاف انٹر بورڈ پر احتجاجی مظاہرہ۔*

*انٹربورڈ کی نااہلی کے سبب طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیاہے۔ طلباءکاتعلیمی استحصال قبول نہیں ۔فضیل عباس،خضرخان*

کراچی(اسٹاف رپورٹ )

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ذیلی شعبہ مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کے تحت انٹرنتائج کے خلاف طلباو طالبات کا انٹر بورڈ آفس پر احتجاجی مظاہرہ۔احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں طلباءوطالبات شریک ہوئے ۔مظاہرین کا کہناتھا کہ انٹربورڈ کی نااہلی کے سبب ہماری سولہ سال کی پڑھائی ضائع ہوگئی۔ طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیاہے۔ میٹرک میں 96 فیصد نتائج حاصل کرنے والا طالب علم بھی فرسٹ ائیر میں فیل کردیے گئے ہیں۔اگر ہمارے پرچے دکھائے جائیں ہم مطمئن ہو جائیں گے۔طلباء نے وزیر اعلی سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل اور پیپرز دوبارہ چیک کرنے کا مطالبہ کردیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کراچی کے صدرفضیل عباس کا کہنا تھا کہ غیر تسلی بخش نتائج سے ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ موجودہ نتائج سے طلباء ، والدین سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ کیونکہ موجودہ نتائج میں ایسے ذہین اور ہونہار طلبا کو بھی فیل کردیےگئے ہیں ۔جواےگریڈ کے مستحق ہیں۔مسلم اسٹوڈنٹس لیگ طلباء کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔ کراچی تعلیمی بورڈ کے چیئر مین اور قائم مقام ناظم امتحانات سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر تسلی بخش نتائج کی فوری اسکروٹنی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ مسلم اسٹوڈنٹس لیگ طلباء کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی۔مسلم یوتھ لیگ کراچی کے صدرخضرخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بورڈ نے اعتراف کیا ہے کہ او ایم آر مشین آنسر شیٹ پر درج مارکس کو درست انداز میں چیک نہ کرسکی جسکی وجہ سے طلباء کی بڑی تعداد کو مشین نے فیل قرار دے دیا ۔چئیرمین کا یہ اعتراف پورے تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔بچوں کا مستقبل تاریک ہوتا دیکھ کر والدین کا کلیجہ منہ کو آگیاہے۔کراچی کےنوجوانوں کا تعلیمی استحصال قبول نہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سے مطالبہ کیا کہ انٹر نتائج میں کی جانے والی بد عنوانی کے خاتمے کیلئے جانچ کے عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے اور طلباء و طالبات کے تحفظات کو دور کیے جائیں۔ ملک کی ترقی کراچی سے وابستہ جبکہ کراچی کے نوجوان کو اس دوڑ سے دور کرنے کا مطلب نہ صرف کراچی کو نقصان پہنچانا ہے بلکہ ملک کو معاشی اور تعلیمی اعتبار سے کمزور کر کے گمنامی کے اندھیروں میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ طلباءکا مقدمہ ہرمیدان میں لڑے گی۔اور طلباء کو ان کا حق دلاکردم لیں گے۔

Exit mobile version