“مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں “حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ عالی
وطن عزیز میں تاریخ کی سب سے زیادہ بارشوں کے نتیجے میں سیلاب نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں، اور کھلے آسمان تلے ہمارے بھائی بہن اور بچے بے یار و مددگار پڑے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں بلکل اسی طرح ،جس طرح نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں کہ جسم کے کسی حصے میں تکلیف ہو تو پورا جسم تڑپ اُٹھتا ہے ،الفلاح فاؤنڈیشن جو کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے،ہمیشہ کی طرح میدانِ عمل میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور پورے ملک میں ہر ممکن امداد ،خوراک، ادویات اور کپڑوں کی صورت میں مستحقین تک پہنچا رہی ہے ،اور اسکے رضاکار ان جگہوں پر امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں پر ابھی تک صاحب اختیار میں سے کوئی نہیں پہنچ سکا اس سارے کام کی نگرانی خود حضرت شیخ المکرم امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کر رہے ہیں ۔ جس میں ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم ایک ایک پائی جو امداد کی صورت میں الفلاح فاؤنڈیشن کو آ رہی ہے اسکے حقداروں تک پہنچائیں گے
