مسجد خیر البشر کا سنگِ بنیاد گرین ویلی بائے فراز الرّحمان میں رکھ دیا گیا
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
دعا گرین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے معروف فارم ہاؤس منصوبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مسجد خیر البشر کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔ یہ مسجد گرین ویلی بائے فراز الرّحمان کے بلاک میں تعمیر کی جا رہی ہے، جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد فارم ہاؤس پروجیکٹ ہے، جہاں جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ دینی اور روحانی اقدار کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
سنگِ بنیاد کی اس پروقار تقریب میں فراز الرّحمان اور مالک عمران نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ شہر کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیات نے بھی اس موقع پر اپنی موجودگی یقینی بنائی۔ تقریب کے دوران شرکاء نے مسجد کی تعمیر کو ایک احسن اقدام قرار دیتے ہوئے اسے کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا۔دعا گرین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے تحت گرین ویلی بائے فراز الرّحمان فارم ہاؤس منصوبہ کراچی کے علاقے گلشن معمار کے قریب واقع ہے۔ اس منصوبے کو اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد فارم ہاؤس کمیونٹی قرار دیا جا رہا ہے، جہاں جدید طرزِ زندگی کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ مسجد کی تعمیر کسی بھی رہائشی منصوبے کے لیے ایک بنیادی عنصر ہے، کیونکہ یہ نہ صرف عبادت کی جگہ فراہم کرتی ہے بلکہ معاشرتی اقدار اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
تقریب میں شریک ممتاز کاروباری و سماجی شخصیات نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسجد خیر البشر کی تعمیر سے گرین ویلی بائے فراز الرّحمان کے مکینوں کو روحانی اور سماجی طور پر مزید مضبوط ہونے کا موقع ملے گا، جبکہ یہ اقدام کمیونٹی کی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
