نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق اور ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہوگئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر او ٹی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی کمر میں گولی لگی تھی۔
ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ کو طبی امداد دی جارہی ہے، عبدالمالک بلوچ رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر کھڈکوچہ کنڈ عمرانی کے مقام پر فائر نگ کی گئی۔
