عمران خان کا آٸی ایم ایف کو خط گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے کے مترادف:انجینٸر ندیم ممتاز قریشی
گوادر میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال حکومت کی ناقص حکمت عملیوں اور ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے:گفتگو
مستقبل پاکستان کی تمام تر ہمدردیاں گوادر میں سیلابی صورتحال کا سامنا کرنے والے خاندانوں کے ساتھ ہیں:چٸیرمین
وفاقی اور صوباٸی حکومت امدادی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوٸے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا فوری ازالہ یقینی بناٸے
چٸیرمین مستقبل پاکستان انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کا آٸی ایم ایف کو خط گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے کے مترادف ہے،پاکستان کے سابق وزیر اعظم کو کسی طرح بھی زیب نہیں دیتا کہ وہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مرتکب ہو،اس میں کوٸی شک نہیں کہ گزشتہ کٸی دہاٸیوں سے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے نتاٸج مشکوک ہوتے آرہے ہیں مگر جب 2018 میں ان کی اپنی حکومت بنی تھی تب موصوف نے دھاندلی الزامات کی کوٸی تحقیقات نہیں کراٸی اب بھی آنکھیں ملکی مفاد کیلٸے نہیں کھلی بلکہ ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کے خواہش مند ہیں،گوادر میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال نے وفاقی و صوباٸی حکومتوں کی ناقص کارکردگی کو واضع کردیا ہے،مستقبل پاکستان کی تمام تر ہمدردیاں گوادر سمیت بلوچستان میں سیلابی صورتحال کا سامنا کرنے والے افراد کے ساتھ ہیں اور ہم وفاقی اور صوباٸی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امدادی کاررواٸیوں میں تیزی لاتے ہوٸے شہریوں کے نقصانات کے ازالے کیلٸے عملی اقدامات کو یقینی بناٸے۔ان خیالات کا اظہار آٸی ایم ایف کو خط اور گوادر میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں اور پسماندگی کے ازالے کیلٸے عملی اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ترقی و خوشحالی کے خواب شرمندہ تعبیر ہو۔
