مسئلہ فلسطین انصاف اور حق کی بنیاد پر حل کیا جائے۔نبا بختیاور
عالم اسلام اور امت کا اتحاد ہی عزت اور کامیابی کا راستہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف خاتون قانوندان نبا بختیاور ایڈوکیٹ نے فلسطین میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ سے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے لیے اقوامِ عالم میں آواز اٹھانے کا مطالبہ کرتی ہوں۔غاصب فوج کیخلاف اپنی آزدی کیلئے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے۔ معروف خاتون قانون دان نبا بختیاور نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ظالم و غاصب کیخلاف مظلوم کا ساتھ دینا ہی انصاف ہے عالمی قوانین سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو ریاستی حل کے سمجھوتوں کی دھجیاں اڑانے والی غاصب فوج موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک فلسطینیوں کو خوارک اور امدادی اشیاء کی فراہمی کیلئے اہم کردار ادا کریں۔
