BBC Urdu TV

مریم نواز کا پاک فضائیہ کو بھارت کے جنگی طیارے مار گرانے پر خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک فضائیہ کو بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرانے پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ آج فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے، پاک فضائیہ نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف دفاع نہیں، پاک فوج نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ یہ پاکستان ہے اسے آزمانے والے ہمیشہ پچھتاتے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، اپنے جوانوں اور پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Exit mobile version