مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراھمی ہماری ذمہ داری ھے۔ ڈاکٹر آغامحمد عامر خاں۔صحافیوں کا سندھ گورنمنٹ ہسپتال سعودآباد کادورہ، ہسپتال کے مسائل کے حل میں تعاون کی یقین دہانی۔
کراچی :(رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
سندھ گورنمنٹ ہسپتال سعودآباد کے میڈیکل سپریٹینڈینٹ ڈاکٹر آغا محمد عامر خاں کی دعوت پر عوامی پریس کلب ملیر کے قاضی عبدالطیف، نزیر احمد سندیلو، عنایت قمبرانی، کراچی پریس کلب کے ممبر اشتیاق خاں ، عدیل احمد اور زاہد رحیم نے ہسپتال کادورہ اور ایم ایس سے مریضوں کے مسائل پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر آغا محمد عامر خاں نے صحافی دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ میری تقرری کو ایک مہینہ ھوا ھے اس ہسپتال کا سب سے بڑا مسئلہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور آفس اسٹاف کی شدید کمی ھے اس کے ساتھ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، قیمتی مشینوں کا آوٹ آف آرڈر ھوناھے۔ سکریٹری ہیلتھ سندھ مسائل کے حل میں دلچسپی لے رھے ہیں انشاء اللہ ہسپتال میں لیبارٹری، فارمیسی اور ایمرجنسی خدمات میں آپ کو واضح فرق نظر آئیگا۔ ڈرائیورز کی پوسٹنگ کے بعد ہسپتال ایمبولینس سروس بحال ھوگی۔ صحافیوں کے وفد نے ڈاکٹر آغا محمد عامر خاں، ایڈیشنل ایم۔ایس ڈاکٹر ماریہ قمر، اے ایم ڈاکٹر علیم شیخ کو یقین دہانی کرائی کہ مریضوں سہولیات کی فراھمی کے لیئے مکمل تعاون کرینگے ۔ھم تنقید برائے اصلاح پر یقین رکھتے ہیں اگر کوئی خرابی نظر آئی تو اس سے آپ کو ضرور مطلع کرتے رہینگے۔
