BBC Urdu TV

مرکزی مسلم لیگ 5لاکھ افرادکےلیے گرینڈ سحری کا اہتمام کرے گی۔*

مرکزی مسلم لیگ 5لاکھ افرادکےلیے گرینڈ سحری کا اہتمام کرے گی۔*

رمضان المبارک کی 25ویں شب کو شہر کے درجنوں مقامات پر گرینڈ سحری کچن لگائے جائیں گے۔*

کراچی (پریس ریلیز)

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سےرمضان المبارک کی 25ویں شب کو گرینڈ سحری کا اہتمام کیا جائےگا۔ پانچ لاکھ افراد کی سحر ی کیلئے شہر کے درجنوں مقامات پراوپن گرینڈ سحری کچن لگائے جائیں گے۔جہاں ہزاروں کارکنان اپنی خدمات انجام دیں گے۔اس دعوت عام پر عوام کے بیٹھنے کے بہترین انتظامات کیےجائیں گے۔جہاں شہریوں کوسحری پیش کی جائے گئی۔شہری اپنی فیملی کے ہمراہ دسترخوان پر سحری کےلیے تشریف لائیں۔ گھرکی خواتین و بچوں کےلیےسحری پارسل کا انتظام بھی کیاجائے گا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو مہنگائی کی لہر ہے اس نا صرف غریب آدمی بلکہ مڈل کلاس طبقہ بھی پریشان ہے۔سفید پوش گھرانوں ،ہاسٹل میں رہنے والے طلبا،نوکری پیشہ افراد اور محنت مزدوری کے سلسلہ میں کراچی میں مقیم افراد کیلئے سحری بنانا یا باہر سے کھانا خاصہ مشکل ہے۔ مرکزی مسلم لیگ نے کراچی میں رمضان کے پہلے دن سے سحروافطار کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ہمارےکارکنا ن علاقوں کا سروے کرکے ہزاروں مستحق افراد و گھرانوں تک پورا مہینہ گھر کی دہلیز پر سحری پہنچارہے ہیں۔ گرینڈ سحر کے موقع پر 5لاکھ افراد تک سحری پہنچانے کا عزم کیا ہے۔درجنوں دستر خوان اور ہزاروں کارکنان اس مشن میں شامل ہیں ۔ ہم نفرت کی سیاست کا خاتمہ کریں گے ۔کیونکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیاست اور مشن ہی خدمت انسانیت ہے۔احمدندیم اعوان نےاس دعوت عام کےموقع پر کراچی کے شہریوں سے اپیل کی فیملی کے ہمراہ رمضان المبارک کی 25ویں شب کی سحری ہمارے دستر خوان پرکریں،

Exit mobile version