BBC Urdu TV

مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں حرمت اقصٰی علماءکنونشن کا اہم اجلاس

*مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں حرمت اقصٰی علماءکنونشن کا اہم اجلاس۔*

*فلسطینیوں کا موقف جائز اور حق پر مبنی ہے ان کی مدد پوری امت کی ذمہ داری ہے ۔فیصل ندیم*

کراچی (پریس ریلیز ) حرمت اقصٰی علماء کنونش کا اہم مشاورتی اجلاس المدینہ مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔جس کی صدارت مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم نے کی۔ اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کراچی کے امیر قاری عثمان ،جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز ، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری حافظ امجداسلام ،علماءومشائخ کراچی کے صدرثقلین اسحاق ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر،محمداعجاز مصطفی ،جمعیت علماءاسلام سندھ کے امیرمولانا اقبال اللہ ،انصارالامہ پاکستان کےرہنمامحمدیارربانی،اشاعت التوحیدوالسنہ کے رہنماسیف اللہ خالد، سمیت اور دیگر مذہبی تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔مشاورتی اجلاس میں 15جنوری کو مقامی ہوٹل میں ہونے والی حرمت اقصٰی علماءکنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔یادرہے 15جنوری کو پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی میزبانی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو 100دن مکمل ہونے پرحرمت اقصٰی علماءکنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں تمام ممتازعلمائے دین ،سیاسی و مذہبی تنظیموں کے سربراہان شرکت کریں گے۔مشاورتی اجلاس کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کا موقف جائز اور حق پر مبنی ہے ان کی مدد پوری امت پر فرض اور ذمہ داری ہے ۔ اسی طرح ہماری طرف سے اتحاد اور یگانگت کا سلسلہ جاری رہیگا اور یہی ملت اسلامیہ کی خواہش اور تمنائیں بھی ہے۔

Exit mobile version