*مرکزی مسلم لیگ کا گونگے بہرے افراد کے لیے راشن تقسیم کی تقریب کا انعقاد*
مرکزی مسلم لیگ کراچی میں اسپیل پرسنز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کےلیے ڈیف انسٹیویٹ بنائے گی ۔چوہدری شفیق وڑائچ ،احمدندیم اعوان*
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی) مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق کے تحت گونگے بہرے افراد کے لیے فری راشن تقسیم کی تقریب کا انعقاد۔تقریب شاہراہ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔تقریب میں شہر بھرسے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مستحق اسپشل پرسنز میں راشن اور عید گفٹ تقسیم کیےگئے ۔ خدمت خلق پاکستان کے چئیرمین چوہدری شفیق وڑائچ ، کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ، خدمت خلق کراچی کے صدرعمر خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت اور خطاب کیا۔ رہنماؤں کی تقاریر کو اشاروں کی زبان میں سمجھانے کےلیے مترجم بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خدمت خلق کے چئیر مین چوہدری شفیق وڑائچ کا کہنا تھاکہ اسپیشل پرسنز کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے۔لیکن مرکزی مسلم لیگ ان کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ہم اسپیشل پرسنز کی خوبیوں کو نکھارنے کےلیے بھرپور کام کر رہے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے نئے منصوبوں پر کام جاری ہے۔شفیق وڑائچ نے مزید کہا کہ مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں سحر و افطار کے دسترخوان کا اہتمام کر رہی ہے تاکہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں ضرورت مندوں کی مدد کی جا سکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ رمضان کا مہینہ نیکی اور احساس کا مہینہ ہے، جس میں تمام انسانوں کی خدمت کرنا ہمارا مذہبی اور قومی فرض ہے۔مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ خدمت انسانیت کی روایت قائم کرتی آئی ہے، اور ہماری سیاست کا مقصد ہی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ہم خدمت کی سیاست کے ساتھ ہر شعبے میں پہنچ رہے ہیں۔ ان کامزید کہناتھاکہ مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ ہر مسئلے میں آگے بڑھ کر آواز بننے کی کوشش کی ہے اور آج بھی ہم اسپیشل پرسنز کو تعلیم و تربیت سے منور کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے حقوق اور مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔اس موقع پرمرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے ڈیف انسٹیوٹ بنانے کااعلان بھی کیاگیا۔
