BBC Urdu TV

مرکزی مسلم لیگ نے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کردیئے

*مرکزی مسلم لیگ نے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کردیئے۔*

کراچی (اسٹاف رپورٹ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت شدید گرمی کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے۔ کیمپس میں شہریوں کوپینے کاٹھنڈاپانی اور ٹھنڈے مشروبات پلائےجارہے ہیں ۔ جبکہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔مرکزی مسلم لیگ کےترجمان کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی میں گرمی کی شدید لہر کے باعث مرکزی مسلم لیگ نےاپنے ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ ہرٹاؤن میں عوامی مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپ لگائے جائیں۔اسی سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپس لگائے گئے ہیں ۔جہاں شہریوں کےلیے ٹھنڈے مشروبات کا خصوصی اہتمام کیاگیا اور شہریوں کو ممکنہ ہیٹ اسٹروک سےبچاؤ کےلیے آگاہی فراہم کی گئیں ۔مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے ان کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پراحمدندیم اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گرمی کی شدت پر اداروں کی وارننگ کو اہمیت نہیں دے رہی ۔اور نہ ہی ممکنہ گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے عملی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور شہریوں کی خدمت کے لیے جو بھی ممکن ہوگا ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی ۔احمدندیم اعوان نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کےلیے اقدامات کرے۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ شہری گرمی کے اوقات میں بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔اور جب شہری گھروں سے ضروری کام کیلئے نکلیں تو ہیٹ اسٹروک کے خطرے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Exit mobile version