BBC Urdu TV

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ عبدالمجید آرائیں سے اہم شخصیات کی آرائیں ہاؤس اسلام آباد

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ عبدالمجید آرائیں سے اہم شخصیات کی آرائیں ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔

ملاقات میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں روف عطاء آرائیں سمیت دیگر افراد بھی موجود

اسلام آباد (نمائندہ بی بی سی اردو)
مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ عبدالمجید آرائیں سے اہم شخصیات کی آرائیں ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔
ملاقات میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں روف عطاء آرائیں صاحب اور ہاکی فیڈریشن پاکستان کے چیئرمین میر طارق بگٹی, وی کیو ٹرسٹ کے ایڈوائزر کھوکھر احسان ایڈوکیٹ، مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے نائب صدر اور سینیئر ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ منظور حمید آرائیں ایڈوکیٹ موجود تھے۔
ملاقات میں برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جبکہ معزز مہمانوں نے برادری کی فلاحی و تنظیمی معاملات پر دن رات کام کرنے پر سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرائیں اور مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے تمام عہدیداران کو خراج تحسین پیش کیا اور تنظیم کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اپنے طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

Exit mobile version