مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کا ماہانہ ایگزیکٹو باڈی مرکزی آفس میں منعقدہوا
اجلاس میں 26 جنوری 2025 کو ضلع کیماڑی کی جانب سے ہونے والے آرائیں کنونشن کے متعلق بات کی گئی۔
کراچی(اسٹاف رپورٹ)
مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کا ماہانہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس, مؤرخہ 5 جنوری 2025 بروز اتوار کو بمقام پلاٹ نمبر 19، ای مارکیٹ نزد بابِ خیبر، بلاک 6، پی ای سی ایچ ایس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک سے کیا گیا، تلاوت قران پاک کی سعادت فضل کریم آرائیں نے حاصل کی۔اجلاس میں سندھ میں تنظیم سازی بات چیت اور لائحہ عمل تیار کیا گیا اور اہم فیصلے کیے، اس سال ماہِ رمضان المبارک کا تحفہ کھجور کی خریداری اور پیکنگ پر مشاورت کرکے تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے۔26 جنوری 2025 کو ضلع کیماڑی کی جانب سے ہونے والے آرائیں کنونشن کے متعلق بات کی گئی۔ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی با ضابطہ منظور لی گئی۔
اجلاس میں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرائیں، مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں، مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے جنرل سیکریٹری عبدالعزیز آرائیں، جنرل سیکرٹری جہلم چکوال سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان عاصم آرائیں جہلمی، مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے انفارمیشن سیکریٹری طارق حسین ایڈوکیٹ، ایگزیکٹو ممبرز، نوید شاد آرائیں، میاں شوکت علی آرائیں، فضل کریم آرائیں، میاں شہریار آرائیں، فہد نذر آرائیں، بلوچستان کے صدر انجینیئر نصر اللہ نظام آرائیں، مرکزی رہنماء چوہدری نذیر احمد آرائیں، لیڈیز ونگ کی چیف آرگنائزر عاصمہ عامر آرائیں، مسز نبیہ عاصم آرائیں، ذوالفقار علی آرائیں ایڈوکیٹ، محمد افضل آرائیں، محمد سعید انور آرائیں، محمد عثمان افضل آرائیں،محمد اسلم خان آرائیں، محمد اختر آرائیں، محمد عظیم آرائیں، محمد نواز آرائیں، محمد جنید آرائیں، افتخار آرائیں، چوہدری سفیان آرائیں، خلیق طاہر آرائیں، مظہر اقبال آرائیں، عاکف، شہلا فاروق و دیگر معززین نے ماہانہ اجلاس میں شرکت کی۔
