
مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کا ماہانہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان سردار عبدالمجید آرائیں نے خصوصی شرکت کی،
کراچی : (بیوروچیف: عاصم آرائیں جہلمی)
مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کا ماہانہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس, مؤرخہ 4 مئی 2025 بروز اتوار کو بمقام پلاٹ نمبر 19، ای مارکیٹ نزد بابِ خیبر، بلاک 6، پی ای سی ایچ ایس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک سے کیا گیا تلاوت قران پاک کی سعادت مفتی شہزاد آرائیں صاحب نے حاصل کی۔ اجلاس میں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے عہدے دران دوست احباب جن کے عزیز و اقارب اس فانی دنیا سے وفات پا گئے ہیں ان کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی، عید الاضحی کی مناسبت سے تنظیم کا لائحہ عمل تیار کیا گیا،اور اسٹوڈنٹ سیل کے قیام پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کی ضروریات زندگی ایشیاء کی فراہمی پر بات چیت کی گئی، نئی کینالز کے خلاف ببرلو میں دھرنے کے شرکاء کی خدمت اور اسانی کے لیے مرکزی تنظیم آرائیاں سکھر یونٹ کی جانب سے پانی اور مشروبات کی سبیل لگانے پر سکھر کی ضلعی اور سٹی باڈی کو خراج تحسین پیش کی گئی۔اجلاس میں صدر صاحب کی اجازت سے کسی نئی تجویز / اقدام کو زیرے غور لایا گیا،اجلاس میں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرائیں، مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں، مرکزی نائب صدر میاں محمد شہریار آرائیں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے جنرل سیکریٹری عبدالعزیز آرائیں، مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے انفارمیشن سیکریٹری ایڈوکیٹ طارق حسین ، مرکزی چیئرمین زکوۃ کمیٹی چیئرمین ایڈوکیٹ محمد ظفر اللہ آرائیں، ایگزیکٹو ممبر، کیپٹن ریٹائرڈ صدیق صدیدی آرائیں، ایگزیکٹو ممبر نوید شاد آرائیں، ایگزیکٹو ممبر میاں طاہر صدیق آرائیں، ایگزیکٹو ممبر چوہدری ارشد آرائیں، ایگزیکٹو ممبر فضل کریم آرائیں، ایگزیکٹو ممبر انجینیئر شاہد محمود آرائیں، ایگزیکٹو ممبر میاں منظور حسین آرائیں، مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے چیف آرگنائزر فہد مدد علی آرائیں، مرکزی تنظیم آرائیاں میرپورخاص ڈویژن کے صدر غلام نبی آرائیں، مرکزی تنظیم آرائیاں ضلع مٹیاری کے صدر عبدالمجید آرائیں، سرپرست اعلیٰ انجمن آرائیاں بن قاسم کراچی محمد اکرم آرائیں، میاں اشرف آرائیں، کامران رزاق آرائیں، لیاقت علی آرائیں پاکستانی، عبدالرحمن آرائیں، مفتی شہزاد آرائیں، سعود افضل آرائیں، و دیگر معززین دوست احباب نے ماہانہ اجلاس میں شرکت کی۔
