BBC Urdu TV

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان دکھی انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان دکھی انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے

سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبدالمجید آرائیں نے کراچی سمیت سندھ بھر کے حلقہ جات کے عہدے داران کو اپنے حلقہ جات میں غریب اور مستحق فیملیوں کے لیے راشن بیگ تقسیم کیے

کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی) ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلی عبدالمجید آرائیں کی جانب سے مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے کراچی سمیت سندھ بھر کے حلقہ جات میں مقیم غریب اور مستحق فیملیز کے لیے مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے کراچی سمیت سندھ بھر کے عہدے داران کو حلقہ جات میں میں مقیم غریب اور مستحق فیملیز کے لیے راشن بیگ تقسیم کردیے، راشن بیگ تقسیم کے دوران سرپرست اعلی عبدالمجید آرائیں نے بی بی سی نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال رمضان المبارک میں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کی جانب سے کراچی کےعلاقے لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ لطیف ٹاؤں، گلشن حدید، بلدیہ ٹاؤن، صدر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، گلشن معمار سمیت ملک بھر میں حلقہ جات میں مقیم غریب اور مستحق فیملیز کے لیے یکم رمضان سے راشن تقسیم کاسلسلہ جاری ہے، عبدالمجید آرائیں نے مزید گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں روزے داروں کےلیے کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف حلقہ جات میں روزانہ مستحق افراد کےلیے افطاری کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے، راشن تقسیم کے دوران آرائیں برادری اتحاد شاہ لطیف ٹاؤن کے سرپرست اعلی سرفراز آرائیں، چیئرمین سعید آرائیں، صدر اشرف آرائیں، نائب صدر پپو آرائیں،جنرل سیکرٹری علی آرائیں، سینیئر صحافی عاصم آرائیں جہلمی سمیت کراچی کے دیگر حلقہ جات کےعہدےدارن نے شرکت کی، اخر میں راشن تقسیم کے دوران آئے ہوئے افراد نے سرپراست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبدالمجید آرائیں کو حلقہ جات میں مقیم غریب اور مستحق افراد کے لیے تنظیم کے عہدے داران کو راشن تقسیم کرنے پر شکریہ ادا کیا،

Exit mobile version