ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ڈی پی او صدر سرکل شہباز ہنجرا کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر صداقت علی اور ٹیم کی اہم کاروائی،نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث جونی کھرچو گینگ کے 03 ملزمان گرفتار،نقدی برآمد
مرزا صداقت علی ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے چوری شدہ 03 عدد موٹر سائیکلز مالیتی 06 لاکھ روپے،چوری شدہ طلائی زیورات 18 تولے اور 03 لاکھ 45 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی،ملزمان سے برآمدگی کا کل تخمینہ 80 لاکھ 15 ہزار روپے بنتا ہے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی شاباش
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
