BBC Urdu TV

مذاکرات میں کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوتی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مذاکرات میں کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوتی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حکومت و اپوزیشن ہٹ دھرمی چھوڑ کر ملک و قوم کے بارے میں سوچے:گفتگو
احتجاج اور دھرنوں سے امن و امان کو لاحق خطرات اور معاشی مسائل بڑھتے ہیں:چیئرمین
سیاسی مسائل پارلیمان میں حل ہوں ان کیلئے سڑکیں بند اور عوامی پریشانیوں میں اضافہ نہ کیا جائے
بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور خراب معاشی حالات کسی طور بھی احتجاج ودھرنے کی اجازت نہیں دے رہے
( )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سیاسی مسائل پارلیمان کے اندر حل ہونے چاہیے ان کیلئے سڑکیں بند کرنے اور عوامی پریشانیوں میں اضافے کی فرسودہ روایات کو بدلنے کی ضرورت ہے،پی ٹی آئی قیادت اسلام آباد دھرنے کو موخر کرنے کا اعلان کرے کیونکہ احتجاج اور دھرنوں سے جہاں ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے وہاں قومی املاک کو بھی نقصان پہنچتا ہے،ملک کا جمہوری نظام،سماجی استحکام اور معیشت کوئی بھی شعبہ حکومت اور اپوزیشن کے اختلافات کے اثرات سے محفوظ نہیں،اس وقت ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے مگر سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی اور ان کے تعامل کے بغیر یہ ممکن نہیں کیونکہ جب تک سیاسی عدم استحکام اور جمود ختم نہیں ہوگا ترقی کی منزل تو کجا ہم اس راہ پر بھی گامزن نہیں ہوسکتے،احتجاج،جلوس،دھرنے اور ریلیوں سے نہ صرف سرمایہ کاری کے امکانات مسدود ہوجاتے ہیں بلکہ معاشی کامیابیوں کے اثرات بھی سمٹ کر رہ جاتے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت و اپوزیشن آپس کے اختلافات کوباہمی رضا مندی سے حل کریں ان کیلئے ملکی امن و امان اور معیشت کو داؤ پر نہ لگائیں۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اختلافات کی نوعیت جو بھی ہو سیاسی نظام میں بہر حال اتنی گنجائش رہنی چاہیے کہ ٹکراؤ سے بچاؤ ممکن ہو اور مخالف فریق سے سلسلہ جنبانی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو،سیاستدان یہ ذہن نشین کرلیں کہ مذاکرات اور بات چیت کے بغیر معاشی اور سیاسی،کسی بھی بھی شعبے میں پیش رفت نہیں ہوسکتی اس وقت سیاسی تلخی کو گھٹانے اور بات چیت کی راہ اپنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے دونوں فریقوں کو تحمل مزاجی اور برداشت کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ مذاکرات میں کسی کی ہار نہیں ہوتی۔ انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور خراب معاشی حالات کسی طور بھی احتجاج کی آڑ میں انتشار کی اجازت نہیں دے رہے لہذا سیاستدانوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو متحد ہوکر ملکی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
23-11-2024

Exit mobile version