BBC Urdu TV

محکمہ موسمیات کی بنیادی سروسز کو سپیشل سروسز کی طرف منتقل کر رہے ہیں، سعد رفیق

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی بنیادی سروسز کو سپیشل سروسز کی طرف منتقل کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 40 ملین ڈالر کی گرانٹ بحال ہو گئی ہے، نئی تقرریاں میرٹ پر ہوئیں، محکمہ موسمیات نے پروموشنز کا چینل ریگولرائز کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات اب اپنا ریونیو پیدا کرے گا، نئے سسٹم سے کسانوں کو موسمی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات ملے گی، کسانوں کیلئے ایپلی کیشن بھی لانچ کی گئی ہے۔

Exit mobile version