BBC Urdu TV

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 14 سے 16 نومبر کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 نومبر سے 16 نومبر کے دوران پہاڑی علاقوں پر برف باری کی بھی متوقع ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 14 نومبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 14 نومبر سے 15 نومبر کے درمیان اسلام آباد راولپنڈی، پشاور، لاہور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چٹیل، دیر سوات، بٹگرام، ایبٹ آباد، مری گلیات، کشمیر اور جی بی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بارش کے سلسلے کے دوران اسلام آباد خطہ پوٹھوہار، کے پی اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں جاری سموگ میں کمی کا امکان ہے، بارشوں کے سلسلے سے فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کا معیار بہتر ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Exit mobile version