BBC Urdu TV

محکمہ ماحولیات نے ضلع بھر میں پانی کو ضائع ھونے سے بچانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا

جہلم ( ملک وسیماختر) محکمہ ماحولیات نے ضلع بھر میں پانی کو ضائع ھونے سے بچانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ، سروس اسٹیشن مالکان کو واٹر ری سائیکلنگ سسٹم اور یو چیلنلز کی تنصیب کو یقینی بنانے کی ہدایات ، 28 فروری کے بعد چیکنگ اور قانونی کاروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا ، دوسری طرف حالیہ بارش سے شہریوں کے چہرے خوشی سے ڈھال ھو گئے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات جہلم کی سربراہی میں ضلعی بھر میں آگاہی مہم کے زریعے عوام الناس کو آگاہی دینے کا سلسلہ جاری کر دیا گیا ھے ، جن کا کہنا ھے کہ سروس اسٹیشن مالکان ری سائیکلنگ اور یو چینلز کی تنصیب کو یقینی بناکر اس مہم کو کامیاب بنائیں اور گھروں میں گاڑیوں کے مالکان بھی گاڑیوں کی سروس پر پانی کے ضیاع سے پرہیز کریں ، آنکا کہنا تھا کہ 28 فروری تک آگاہی مہم چلائی جائے گی اور بعد ازاں چیکنگ کا آغاز کیا جائے گا اور جرمانوں کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کی ضلع بھر میں محکمہ ماحولیات نے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے اگاہی مہم پر عوام الناس میں اچھے طور پر سنا جا رہا ھے محکمہ ماحولیات کی ہدایات پر سروس اسٹیشن مالکان نے اپنے اسٹیشن کو واٹر ری سائیکلنگ سسٹم اور یو چینلز کی تنصیب کو یقینی بنانے پر غور و فکر کے بعد کام شروع کر دیا ھے جبکہ دوسری طرف حالیہ بارشوں سے شہریوں کے چہرے خوشیوں سے نڈھال ہو گئے

Exit mobile version