BBC Urdu TV

محکمہ فنانس کا گھناؤنا کھیل، ماہر مالیات کا انکشاف ماہر مالیات، ماہر اقتصادیات اور ماہر معاشیات

کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) محکمہ فنانس کا گھناؤنا کھیل، ماہر مالیات کا انکشاف
ماہر مالیات، ماہر اقتصادیات اور ماہر معاشیات کا کہنا ھے کہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے حکمرانوں نے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو بھی نہیں بخشا، ان کا کہنا ھے کہ تحقیق اور ثبوت سے ثابت ھوتا ھے کہ یکم جنوری سنہ دوہزار اٹھارہ کی گراس سیلری کو ٱس وقت کے ڈالر ریٹ ایک سو دس پر تقسیم کریں اور یکم مارچ سنہ دو ہزار تئیس کی گراس سیلری کو موجودہ ریٹ دو سو اسی پر تقسیم کریں تو یہ پانچ سالوں میں ملنے والے تمام ایڈ ہاک الاؤنسز، اسپیشل پے اور انکریمنٹ کو ملانے کے باوجود آپ کی گراس سیلری بڑھنے کی بجائے پندرہ فیصد کم ہو چکی ہے جبکہ ملازم طبقہ خوش ہے کہ سیلری تو بڑھ چکی ہے۔ اگر ڈالر کے ریٹ کی وجہ سے پٹرول کا ریٹ بڑھا دیا گیا ہے تو گراس سیلری کو بھی اسی حساب سے بڑھایا جائے۔ حکومت نے سابقہ تین سالوں سے سرکاری ملازمین اور بلخصوص پینشنرز کے ساتھ ناانصافی کرتے رھے ھیں۔ حکومت کو چاہئے کہ فی الفور سالانہ بجٹ کم از کم گراس سیلری کو تیس فیصد یا بیسک سیلری کو پچاس فیصد بڑھایا جائے۔

Exit mobile version