محکمہ صحت کے پی کا ہیلتھ افسران سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ۔
تمام ڈی ایچ اوز کے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا، ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کیے جائیں گے۔سرکاری ذرائع
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے 37 ڈی ایچ اوز سےکرپشن نہ کرنےکا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق تمام ڈی ایچ اوزکے عملےکو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائےگا، ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے ڈی ایچ اوز سے قوم کے پیسے ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہ کرنے کا حلف لیا جائے گا، ڈی ایچ اوز سے محنت سے کام کرنے اور شعبہ صحت مزید بہتر بنانےکا حلف لیا جائے گا۔اس حوالے سے مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ کرپشن کے خاتمے اور شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ڈی ایچ اوز سے حلف لیا جائے گا، جس کے خلاف بھی شکایت ملی، تحقیقات پرکرپشن ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی۔مشیر صحت کے پی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کرپشن کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا۔
