BBC Urdu TV

محکمہ تعلیم کی انوکھی منطق۔ فوٹو بناو ڈینگی مکاو

محکمہ تعلیم کی انوکھی منطق۔ فوٹو بناو ڈینگی مکاو

اساتذہ اور استانیوں کو کرونا پروف سمجھ لیا گیا، اسکول بند ہونے کے باوجود اساتذہ کو اینٹی ڈینگی ایکٹیویٹی کےلئے اسکول آنے پر مجبور کیا جانے لگا، حکم عدولی۔کی صورت میں پیڈا کی دھمکیاں

سوال یہ۔پیدا ہوتا ہے کے جب تمام بچے گھروں پر ہیں اور لوکل ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ہے تو اساتذہ بالخصوص دور دراز سفر کرنیوالی خواتین اساتذہ محض ان سرگرمیوں کےلئے سپیشل گاڑی کر کے اپنے اسکولز جا کر یہ کام کیسے کریں،
جب کہ چھٹیوں میں اساتذہ کا کنوینس الاؤنس بھی کاٹ لیا جاتا ہے، ان اساتذہ کا گھر بار، بیوی بچے نہیں ہیں کیا ان اساتذہ کا جرم محکمہ تعلیم پنجاب کا ملازم ہونا ہے، آخر کب تک ایسے اساتذہ کا استحصال ہوتا رہے گا۔ اس طرح کے بے سرو پا احکامات وزیر تعلیم مراد راس اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی گڈ گورنینس پہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں

Exit mobile version