محکمہ بہبود آبادی جہلم کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج دینہ میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے ویلیج تھیٹر/اصلاحی پتلی تماشا کے نام سے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر جہلم نے کہا کہ اصلاحی پتلی تماشا کے ذریعے خاندان کو درپیش مسائل جن میں ماں بچے کی صحت ،بیٹیوں کی تعلیم اور صحت کی اہمیت ،وسائل اور ضروریات میں عدم توازن، صنفی امتیاز اور فیصلہ سازی میں خواتین کی عدم شرکت جیسے موضوعات کو نہایت ہی خوبصورت اور دلکش انداز میں پیش کیا گیا ۔ رفیع پیر تھیٹر کی ٹیم نے اپنی بہترین پرفارمنس سے پتلی تماشا کے ذریعے عوام کو معیاری اور روایتی تفریح کے ساتھ سماجی مسائل کے ادراک کا موقع فراہم کیا۔
