ڈی آئی جی آپریشنز لاھور محمد احسن یونس کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر ڈی آٸی جی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،
آج کھلی کچہری میں آنے والے 34 شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ معروف قومی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب بھی کھلی کچہری میں تشریف لائیں، ڈی آئی جی آپریشنز کا متعلقہ افسر کو قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔
کھلی کچہری میں قوت سماعت و گویائی سے محروم خاندان کی مکان پر قبضہ کی شکایت، ڈی آٸی جی آپریشنز کا SHO مغلپورہ کو 04 گھنٹوں میں معاملہ حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔
فوری اپنی سکواڈ کی گاڑی میں لواحقین کو متعلقہ ایس ایچ او کے پاس بھیجا۔
کھلی کچہری کامقصد شہریوں کاپولیس پر اعتماد قائم کرنا ھے۔
رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
