BBC Urdu TV

محمدحمزہ چوہدری تنویرآرائیں برادری کا درد رکھنے والے نوجوان انسان ہیں

محمدحمزہ چوہدری تنویرآرائیں برادری کا درد رکھنے والے نوجوان انسان ہیں

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان سندھ یوتھ ونگ کےنائب صدرحمزہ چوہدری برادری کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر کر حصہ لیتےہیں

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان یوتھ ونگ سندھ کے نائب صدر
محمد حمزہ چوہدری تنویر آرائیں خانپور سےتعلق رکھنےوالےکراچی میں مقیم ایک خوش مزاج برادری کا درد رکھنے والے نوجوان انسان ہیں، محمدحمزہ تنویرچوہدری برادری کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، محمدحمزہ چوہدری نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی،آب اپنے والد کے ساتھ کاروبار کی دیکھ بھال کرتے ہیں، مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان سندھ کے نائب صدر محمدحمزہ چوہدری نےگزشتہ روز اپنےایک بیان میں کہا کہ میں آرائیں برادری سےتعلق رکھنے والےنوجوانوں کو کراچی سمیت پورے پاکستان میں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، میری کوشش یہ ہے کہ آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اور برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو اگرکسی کو میری ضرورت پڑھےتو میں برادری کے نوجوانوں کے ساتھ ہو، محمدحمزہ چوہدری نےمزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نےمیں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان یوتھ ونگ کےپلیٹ فارم سے پوری کوشش کروں گا کے نوجوانوں کےلیے روزگار صحت اور ایجوکیشن کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کیاجائے، انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جلد اپنی رہائش گاہ پرآرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے یوتھ ونگ کا پروگرام رکھوں گااس پروگرام میں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلی عبدالمجید آرائیں صاحب اور دیگر عہدے داران اور یوتھ ونگ سے تعلق رکھنے والے عہدے داران اور کراچی سمیت پورے پاکستان سے آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی

Exit mobile version