BBC Urdu TV

محرم الحرام کے موقع پر پنجاب بھر میں مثالی و تاریخی انتظامات کیے گئے ، سید خلیل حسین کاظمی

محرم الحرام کے موقع پر پنجاب بھر میں مثالی و تاریخی انتظامات کیے گئے ، سید خلیل حسین کاظمی

جہلم (سلطان رضوی) محرم الحرام کے موقع پر اس سال پنجاب بھر میں مثالی و تاریخی انتظامات کیے گئے جو قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار جہلم کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت سنی علماء کونسل جہلم کے قانونی معاون و مہتمم دارلعلوم انجمن تعلیم السلام شمالی محلہ جہلم سید خلیل حسین کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ اس سال پنجاب بھر میں محرم الحرام کے موقع پر تمام انتطامات کی براہ راست نگرانی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خود کی عوامی خدمت، گڈ گورننس اور سکیورٹی کے حوالے سے ان انتظامات کو نیا ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے جس پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر بھی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ زاتی دلچسپی لیتے ہوئے تمام انتظامات کریں گی عید میلاد النبی کے جلوسوں کے راستوں سے رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے شرکا جلوس کے لیے پینے کے پانی اور وضو کا خصوصی انتظام کیا جائے انتظامیہ کی جانب سے تمام سرکاری عمارتوں پر بھرپور چراغاں کیا جائے اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے جائیں عید میلاد النبی کے جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے ،حساس مقامات اور عبادت گاہوں کی مکمل سکریننگ کی جائے بارہ ربیع الاول کی رات کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

Exit mobile version