مجھ سے ایک بیروزگار صحافی نے کئی سوال کرڈالے۔۔۔!!
پہلا سوال: آپ یہ بتائیں کہ آج تک چینلز کے بیورو چیف نے جو بلخصوص صحافتی تنظیم اور تنظیمی امور میں مقام بھی رکھتے رہے ہوں کتنے بیروزگار صحافیوں کے روزگار کا یقینی سبب بنے ہوں۔۔۔؟؟؟
دوسرا سوال: کتنے ایسے بیورو چیف ہیں جو اپنے فائدے کیلئے تو صحافتی تنظیم کا سہارا لیتے رہے ہوں اور اپنے ماتحتوں کو سیڑھی کے طور پر استعمال کرتے رہے ہوں۔۔۔؟؟؟
تیسرا سوال: کتنے ایسے بیوروچیف ہیں جنھوں نے اپنے ماتحتوں کے روزگار کا تحفظ کیا ھو بناء غرض و لالچ کے ۔۔۔؟؟؟
چوتھا سوال: کتنے ایسے بیوروچیف ہیں جو ڈاؤن سائزنگ میں اپنے عہدوں سے فارغ ہوئے ہوں۔۔۔۔؟؟؟
الغرض
پانچواں سوال: میڈیا مالکان کے سہولتکاری کے طور پر کتنے بیوروچیف ہیں جو صحافت سے زیادہ اپنے منصب پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔۔؟؟؟
میرے پاس ان سوالوں کا جواب نہیں ہے اگر آپ کے پاس ہو تو پلیز جواب شیئر کردیجئے شکریہ ۔۔۔
جاوید صدیقی ایگزیکٹو ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ و ممبر کراچی پریس کلب
