BBC Urdu TV

متاثرین صحافیوں کیلئے انھوں نے کیا کیا

متاثرین صحافیوں کیلئے انھوں نے کیا کیا۔۔۔!!

معافی کیساتھ میری اس بات کی ہر وہ صحافی اور میڈیا پرسن ضرور تائید کریگا کہ جب ھم جیسے کم تنخواہ دار صحافیوں کا معاشی قتل میڈیا مالکان کررہے تھے تب یہ اینکرز اور سینئر صحافی نیوز کنٹرولر’ نیوز ڈائریکٹر’ بیورو چیف اور صحافتی تنظیم اور پریس کلب کے عہدیداران سب کے سب کہاں تھے۔ الله شاہد ہے خود لاکھوں رقم لیتے ہیں اور بڑی بڑی مراعات بھی پھر یہی مالکان کے ایماء پر وہی گیت گاتے ہیں جو مالکان کہلوانا چاہتے ہیں یہ موقع پرست’ خود غرض’ مطلب پرست اور منافقت کی تمام حدیں پار کرجاتے ہیں۔ میرے صحافی دوستو! کتنے ایسے ابھی بھی صحافی بیروزگار ہیں جو اپنے کنبے کی کفالت کیلئے شدید مشکلات اذیت اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں موجودہ وقت میں ان کی تنخواہیں ستر لاکھ سے تجاویز کرچکی ہیں یہ اور ان جیسے اینکروں صحافیوں کا احتساب اور آڈٹ ہونا لازمی چاہئے۔

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی ۔۔۔۔!!

Exit mobile version