۔ماسٹر شہباز آل پنجابی اتحاد کونسل ضلع ساؤتھ کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
کراچی : (بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)
چیئرمین آل پنجابی اتحاد کونسل ایڈووکیٹ محمود حسین چودھری کی قیادت میں کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں ماسٹر جوس کے مالک، معروف کاروباری و سماجی شخصیت ماسٹر شہباز کی خصوصی دعوت پر ایک اہم ملاقات اور ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی روابط، سماجی خدمات، تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مرکزی ویلفیئر سیکرٹری چودھری محمود حسین آرائیں، جوائنٹ سیکرٹری رانا شوکت علی، انفارمیشن سیکرٹری شاہد رانا، ڈاکٹر فائز بٹ، آفس سیکرٹری
چودھری ناصر علی آرائیں اور دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین آل پنجابی اتحاد کونسل ایڈووکیٹ محمود حسین چودھری نے کہا کہ تنظیم کا بنیادی مقصد پنجابی برادری میں اتحاد، بھائی چارے، فلاحی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی خدمت کے جذبے کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل پنجابی اتحاد کونسل ہر اس فرد کا خیرمقدم کرتی ہے جو سماجی خدمت کے جذبے کے ساتھ تنظیم کے مشن کا حصہ بننا چاہتا ہو۔
ملاقات کے دوران ماسٹر شہباز نے آل پنجابی اتحاد کونسل میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرتے ہوئے تنظیم کے مقاصد اور فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہیں آل پنجابی اتحاد کونسل ضلع ساؤتھ کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کیا گیا۔
چیئرمین ایڈووکیٹ محمود حسین چودھری، مرکزی ویلفیئر سیکرٹری چودھری
محمود حسین آرائیں، جوائنٹ سیکرٹری رانا شوکت علی اور دیگر مرکزی و ضلعی عہدیداران نے ماسٹر شہباز کو ضلع ساؤتھ کے وائس پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماسٹر شہباز اپنی صلاحیتوں، تجربے اور سماجی خدمات کے جذبے سے تنظیم کو مزید فعال بنانے اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔آخر میں چیئرمین ایڈووکیٹ محمود حسین چودھری نے ملاقات کے کامیاب انعقاد پر مرکزی ویلفیئر سیکرٹری چودھدری محمود حسین آرائیں، جوائنٹ سیکرٹری رانا شوکت علی اور دیگر ساتھیوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ساتھیوں کی شمولیت سے آل پنجابی اتحاد کونسل مزید مضبوط، منظم اور عوامی خدمت کے میدان میں پہلے سے زیادہ مؤثر کردار ادا کرے گی۔
