BBC Urdu TV

ماحول بہتر کرنے کیلیے خواجہ آصف کا عمران خان کو منہ بند رکھنے کا مشورہ

ماحول بہتر کرنے کیلیے خواجہ آصف کا عمران خان کو منہ بند رکھنے کا مشورہ۔

بانی پی ٹی ائی سانحہ مشرقی پاکستان کا حوالہ دے کر کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کو منہ بند رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کشیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں اور دوبارہ 9 مئی جیسی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سانحہ مشرقی پاکستان کا حوالہ دے کر کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں، سیاست یا کھیل میں جس نے بھی بانی پی ٹی آئی سے اچھائی کی سب کو انہوں نے ڈنگ مارا۔انہوں نے مزید کہاکہ  کسی زمانے میں جنرل باجوہ باپ، جنرل فیض ان کا چچا ہوتا تھا، اب سارا ملبہ ان ہی پر ڈال رہے ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر ہوئی تھی جس کی تحقیقات کے لیے گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم اڈیالہ جیل بھی گئی تھی، لیکن عمران خان وڈیو سے متعلق کوئی بیان دینے سے انکار کردیا۔

Exit mobile version