راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سید جہانگیر علی نے تھانہ صادق آباد کے مشہور ماجد ستی قتل کیس میں نامزد امتیاز عرف تاجی کھوکھر (مرحوم)کے صاحبزادے فرخ امتیازکھوکھرکی ضمانت ایک بار پھر خارج کر دی ہے عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے کچھ ہی دیر بعد فرخ کھوکھر نے دوبارہ گرفتاری دے دی ہے گرفتاری کے بعد پولیس نے فرخ کھوکھر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے فرخ کھوکھر نے ضمانت بعد ازا گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر گزشتہ روز عدالت نے3صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا گزشتہ روز سماعت کے موقع پر فرخ کھوکھر کے وکیل ملک وحید انجم، ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر مدعی کے وکیل فرخ حیات اور مقدمہ کا تفتیشی عدالت میں موجود تھے عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ قبل ازین مجاز عدالت نے درخواست گزار کی عبوری ضمانت منظور کی تھی جبکہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مدعی کی پٹیشن پر ضمانت خارج کر دی تھی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا بعد ازاں اسی سیشن عدالت نے فرخ کھوکھر کی بعد از گرفتاری ضمانت بھی منظور کر لی تھی جسے مدعی نے دوبارہ چیلنج کر دیا تھاجس پر ہائی کورٹ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد از سرنو سماعت کے لئے معاملہ متعلقہ عدالت کوبھجوا دیا تھا جس پر ملزم کے وکیل کا موقف تھا کہ اس کے موکل کے خلاف کوئی براہ راست شہادت موجود نہیں ہے جبکہ مدعی کے وکیل کا موقف تھا کہ درخواست گزار اس قتل مین ملوث ہے اور مرکزی ملزمان سے اس کے رابطوں کے شواہد موجود ہیں عدالت نے قرار دیا کہ مقدمہ میں گرفتارمحمد کاشف نے اپنے بیان میں بتایا کہ گاڑی نمبراے ایل سی 968جبران نامی شریک ملزم کی ملکیت ہے جبکہ کاشف نے دیگر شریک ملزمان امیر حمزہ اور شوٹر فرحان کے کردار کی بھی نشاندہی کی جبکہ اس سارے وقوعہ کا ماسٹر مائنڈ موجودہ درخواست گزار ہے اور دوران تحقیقات درخواست گزار کا فرحان نامی شوٹر کے ساتھ رابطوں کے بھی شواہد موجود ہیں جس کے تحت شوٹر اسلام آباد سے کراچی اور پھر دبئی فرار ہوا جبکہ پولیس کے پاس موجود ویڈیو میں بھی دونوں ملزمان کا اکٹھے ہونا ثابت ہے جبکہ درخواست کے فون کال دیٹا سے بھی شوٹر کے ساتھ رابطے ثابت ہیں اس طرح عدالت نے فخ کھوکھر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرخ کھوکھر نے پولیس کو گرفتاری دے دی یادرہے کہ تھانہ صادق آباد پولیس نے تحریک انصاف کے مقامی رہنما ماجد ستی(مقتول) کے چچا حاجی ارشد کی مدعیت میں رواں سال 23اگست کو تعزیرات پاکستان کی دفعات302اور 109کے تحت مقدمہ نمبر 2349 درج کیا تھا اس مقدمہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سکستھ روڈ پرماجد ستی کو قتل کر دیا تھا۔
ماجد ستی قتل کیس میں نامزد امتیاز عرف تاجی کھوکھر (مرحوم)کے صاحبزادے فرخ امتیازکھوکھرکی
