BBC Urdu TV

لکی مروت میں مسجد پر حملہ ناکام بنانے والے کیڈٹ عارف اللہ شہید سپرد خاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لکی مروت میں مسجد پر حملہ ناکام بنانے والے کیڈٹ عارف اللہ شہید کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو اپنے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید کیڈٹ کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، عمائدین نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Exit mobile version