
*نالوں کا کام سست روی کا شکار.*
*دینہ۔(.ملک ندیم عباس)*
*لوگوں کو مشکلات کا سامنا۔کاروبار ٹھپ ہوگئے ذمہ داران گھوڑے بیچ کر سورہے ہیں شہریوں کی میڈیا سے گفتگو.*
*تفصیلات کے مطابق دینہ مین بازار اور ریلوے روڈ پر کئی ماہ سے نالوں کی مرمت پر کام جاری ہے جو کہ ابھی تک ادھورا ہے جس کی وجہ سے دوکانداروں اور کسٹمروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے نالوں پر پڑیاں بھی نہیں ہیں جس سے کسٹمرز کو دکانوں سے شاپنگ کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ کئی دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت نالوں پر پھٹے رکھ کے کام چلایا ہوا ہے اور زیادہ تر دکانداروں کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے گاہک نالہ کراس کرنے کے بجائے آگے نکل جاتے ہیں دینہ کے عوام کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے اگر ترقیاتی کام ہورہے ہیں تو انھیں مکمل کیوں نہیں کروایا جارہا ۔ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ ہے.*
