BBC Urdu TV

لوئر جنوبی وزیرستان: مسجد میں دھماکہ ، متعدد افراد زخمی

لوئر جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکہ ہو گیا جس کے باعث متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کےد وران مسجد میں ہوا، دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کےضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بھی زخمی ہو ئے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Exit mobile version